لندن کی سڑکوں پر جلد بغیرڈرائیورگاڑیاں چلتی نظر آئیں گی
برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نئی ڈرائیور لیس گاڑیاں ہیتھرو ایئرپورٹ پر چلنے والی الیکٹرک شٹلز سے متاثر ہوکر تیار کی جارہی ہیں جنہیں گرین وچ،برسٹلز،کانوینٹری اور ملٹن کیلز کی سڑکوں پر
آزمائشی طور پر چلایا جائیگا۔
گرین وچ آٹومیٹڈ ٹرانسپورٹ اینوائرنمنٹ نامی یہ پراجیکٹ برطانوی حکومت کے اشتراک سے شروع کیا جارہا ہے جس کی لاگت 8ملین پاؤنڈ ہے۔
ابتدائی مرحلے میں 7ڈرائیور لیس پوڈز رواں برس جولائی کے مہینے میں سڑکوں پر آزمائش کیلئے لائی جائینگی۔ -